لباس آخرت

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - مراد: کفن۔  مثل گل اپنا ہی جامہ ہو لباس آخرت اے فلک ہم کو نہیں تجھ سے کفن کی آرزو      ( ١٨٥٤ء، غنچۂ آرزو، ١٢١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لباس کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'آخرت' لگانے سے مرکب اضافی 'لباس آخرت' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "غنچۂ آرزو" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر